سدر جموں میں مسلح جھڑپ ،تین ملی ٹنٹ ہلاک ، اسلحہ و گولہ بارود ضبط:پولیس

جموں :28دسمبر :ٹی آئی نیوز

جموں کے سدر علاقے میں اعلی الصبح فوج و فورسز اور ملی ٹنتوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں تین ملی ٹنٹ مارے گے
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون مکیش سنگھ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین ملی ٹنٹ ایک ٹرک میں سوار ہوکر کشمیر کی طرف جارہے تھے
انہوں نے کہا کہ سدر کے مقام پر ٹرک کو روکا گیا جس دوران ٹرک میں موجود بھاری ہتھیاروں سے لیس ملی ٹنتوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں جھڑپ ہوئی
انہوں نے مزید کہا کہ جھڑپ کے دوران تین ملی ٹنٹ مارے گئے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا

Comments are closed.