پہلگام میں شبانہ برفباری کے بعد جموں و کشمیر، لداخ شدید سردی کی لپیٹ میں

سرینگر /27دسمبر / ٹی آئی نیوز
چلہ کلان کے سخت ترین تیور کے بیچ جموں ، لداخ اور کشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ جہاں سرینگر میں درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا وہیں جموں میں رواں موسم کی سرد رات درج ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات کے درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3.7 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی،۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ۔

Comments are closed.