جموں کشمیر میں کووڈ کے 03نئے معاملات درج ،اَب تک4,74,606مریض شفایاب

سرینگر /26دسمبر

حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 03معاملے سامنے آئے ہیںجن کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,405 تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید04اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن کا تعلق صوبہ کشمیر ہے ۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,405 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں14( صوبہ جموں میں 01 اور صوبہ کشمیر میں 13 )معاملات سامنے آئے ہیں۔اَب تک 4,74,606اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,69,11,075ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 26دسمبر2022ئکی شام تک2,64,31,670نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,79,405 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک68,69,947افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں17اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔14فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ33اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,65,098اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع پلوامہ میں 01 اور ضلع سری نگر میں 01 ایک معاملہ درج ہوا ہے ۔بڈگام ، کولگام ،کپواڑہ ،بارہمولہ ، اننت ناگ ،بانڈی پورہ،گاندربل اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
جموں صوبہ کے کسی ضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔

Comments are closed.