شبانہ درجہ حرارت میں ہلکی بہتری ،پہلگام منفی 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ پر سرد ترین علاقہ درج

سرینگر /26دسمبر / ٹی آئی نیوز

برفباری کی پیشگوئی کے چلتے وادی کشمیر کے بیشتر مقاما ت پر شبانہ درجہ حرارت میں کچھ بہتری درج ہوئی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسی طرح سے گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

Comments are closed.