ہند وپاک سرحد کے قریب درانداز ڈرون کو مار گرایا گیا

سرینگر/23دسمبر/
پاکستان سے لگنے والی سرحد پر بی ایف ایف نے ایک ڈرون کو گولیاں مار کر گرانے کا دعویٰ کیاہے ۔ اس ہفتے میں اس طرح کا یہ تیسرا واقع ہے جب پاکستانی سرحد کے اُس پار سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کی دراندازی کو ناکام بنایا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کے ذریعے پاکستان سے ہندوستان میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کو مار گرایا، فورس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ ڈرون کا پتہ صبح تقریباً سات بجے امرتسر سیکٹر میں پلمورن سرحدی چوکی کے قریب پایا گیا۔بی ایس ایف کے دستوں نے ڈرون پر فائرنگ کی اور اسے گرادیا۔ ڈرون قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اس علاقے کی تلاش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس نے کوئی کھیپ گرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرون کی وسعت چھ فٹ ہے اور یہ 25 کلو وزنی وزن لے سکتا ہے۔یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب سرحد کی حفاظت کرنے والی فورس نے پنجاب میں ڈرون کو مار گرایا ہے۔21 دسمبر کو، فوجیوں نے امرتسر میں ڈاو¿کے پوسٹ کے قریب ایک ڈرون پر گولی چلائی لیکن وہ دوسری طرف گر کر تباہ ہو گیا اور بی ایس ایف نے کہا کہ پاکستان رینجرز نے اسے اٹھا لیا ہے۔اسی طرح کا ایک ڈرون جمعرات کو ترن تارن ضلع میں فورس نے مار گرایا تھا۔

Comments are closed.