شمالی سکم میں فوجی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 16فوجی اہلکار ہلاک
سرینگر/23دسمبر/ سکم میں جمعہ کے روز ایک فوجی گاڑی ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار کم سے کم16فوجی اہلکار ہلاک ہوئے گئے ہیں جبکہ دیگر متعدد اہلکار اس حادثے میںزخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے پر صدر دروپدی مرمو،وزیر اعظم نریندرمودی ، وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبوںکے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شمالی سکم میں، جمعہ 23 دسمبر کو زیما کے مقام پر فوج کا ایک ٹرک ایک پہاڑی سے سے نیچے گرنے سے 16 فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوج کی گاڑی تین گاڑیوں کے قافلے کا حصہ تھی جو صبح چٹن سے تھنگو کی طرف روانہ ہوا تھا۔ زیما کے راستے میں، گاڑی تیز موڑ لیتے ہوئے ایک کھڑی ڈھلوان سے نیچے پھسل گئی۔ذرائع کے مطابق اس حادثے کے فورابعد ریسکیو مشن فوری طور پر شروع کیا گیا، اور چار زخمی فوجیوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا ۔جبکہ اس حادثے میں تین جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور 13 سپاہی اس حادثے میں زخموں کی تاب نہ چار جوانوں کو علاج کے لیے ہوائی جہاز سے بھیجا گیا ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ شمالی سکم میں ایک سڑک حادثے کی وجہ سے ہندوستانی فوج کے جوانوں کی جانوں کے ضیاع پر "گہرا دکھ” ہیں۔”قوم ان کی خدمات اور عزم کے لیے تہہ دل سے مشکور ہے۔ وزیر دفاع نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت اور ہمدردی ہے۔ وزیر دفاع نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ادھر صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پرافسوس اور صدمے کااظہار کرتے ہوئے مہلوک فوجی اہلکاروں کے کنبوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کیا ہے ۔
Comments are closed.