وزارت دفاع نے حصول کی 24 تجاویز کی منظوری دی
نئی دلی/ 23دسمبر
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے جمعرات کو اپنی میٹنگ میں 84,328 کروڑ روپے کی مسلح افواج کے لیے سرمایہ کے حصول کی 24 تجاویز کے لیے ضرورت کی منظوری دی۔ان تجاویز میں انڈین آرمی کے لیے چھ، انڈین ایئر فورس کے لیے چھ، انڈین نیوی کے لیے دس اور انڈین کوسٹ گارڈ کے لیے دو شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 21 تجاویز، جن کی مالیت 82,127 کروڑ روپے (97.4 فیصد) ہے۔ مقامی ذرائع سے خریداری کے لیے منظور کی گئی ہیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ڈی اے سی کا یہ بے مثال اقدام نہ صرف مسلح افواج کو جدید بنائے گا بلکہ دفاعی صنعت کو ’آتم نر بھر بھارت‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے خاطر خواہ فروغ بھی فراہم کرے گا۔
Comments are closed.