کشمیر اور لداخ میں شدید سردیوں کا زور جاری ، سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈدرج
سرینگر/23 دسمبر / ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی شدید سردی کی صورتحال برقرار ہے جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ جاری ہے ۔سرینگر میں منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور لیہہ میں درجہ حرارت 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس دوران سرینگر میں ایک مرتبہ پھر منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔اور
گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
Comments are closed.