بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون مار گرایا
جالندھر،22دسمبر
سرحدی حفاظتی دستہ(بی ایس ایف)نے پنجاب میں انٹر نیشنل بورڈر کے پاس پاکستان سے ہندوستان میں گھسنے والے ایک ڈرون کو مار گرایاہے۔بی ایس ایف کے رابطہ عامہ کے افسر جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے ترن تارن ضلع کے فیروزپور سیکٹر میں ہربھجن سرحدی چوکی کے پاس بدھ کی رات آٹھ بجے ہندوستانی سرحد میں پاکستانی ڈرون داخل ہوا۔انھوں نے بتایا کہ حفاظتی دستہ کے جوانوں نے ڈرون پر فائرنگ کرکے مار گرایا۔انھوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح جب علاقہ کی تلاشی لی گئی، تو ڈرون ایک کھیت میں پڑا ملا۔ انھوں نے کہا کہ یہ پتہ لگانے کے لئے تلاش جاری ہے کہ کیا ڈرون نے کوئی کھیپ گرائی ہے۔
Comments are closed.