منشیات ایک سنگین مسئلہ ہے جو نسلوں کو تباہ کر رہی ہے/امیت شاہ

نئی دہلی/ 21دسمبر
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کو پارلیمنٹ میں کہا کہ منشیات کی لعنت ایک سنگین مسئلہ ہے جو نسلوں کو تباہ کر رہی ہے اور منشیات سے حاصل ہونے والے منافع کو دہشت گردی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ لوک سبھا میں قاعدہ 193 کے تحت "ملک میں منشیات کے استعمال کا مسئلہ اور حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات پر بحث کا جواب دے رہے تھے۔” انہوں نے کہا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) پورے ملک میں تحقیقات کر سکتا ہے۔ "اگر بین ریاستی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہو تو این سی بی ہر ریاست کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہاں تک کہ این آئی اے بھی ریاستوں کی مدد کر سکتی ہے اگر ملک سے باہر تحقیقات کی ضرورت ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان کے تئیں حساس ہونا چاہیے اور متاثرین کو ان کی بحالی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا چاہیے۔ لیکن منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جانا چاہئے۔ شاہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی لعنت کے خلاف ہم آہنگی سے کام کریں۔

Comments are closed.