ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن احتجاج کی راہ پر ،26دسمبر کو پریس کالونی سرینگر میں احتجاج کی کال
سرینگر /20دسمبر /
مطالبات منوانے کے حق میں جسمانی طور نا خیز افراد کی انجمن جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن نے 26دسمبر کو پریس کالونی سرینگر میں احتجاج درج کرنے کی کال دی ہے۔ سی این ائی کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں کشمیر ہینڈ کیپڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں طور پر معذور افراد کے معاملات پر غوروخوض کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں صدر عبدالرشید بٹ نے سختی سے بولتے ہوئے کہاں ہے کہ لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ اور مرکزی حکومت معذور افراد کے معاملات / مطالبات کو حل کرنے میں ناکام ہوئی ہے ۔ بٹ نے مزید کہاں کہ جیسا کہ ہم نے متعدد بار سرکاری عہدیداروں اور مرکزی حکومتوں سے ملاقات کی تاہم ہمیں صرف یقین دہانی اور اس کے سوا کچھ نہیں دیا گیا ہے لیکن زمینی سطح پر بھی کچھ نہیں کیا گیا ہے۔صدر نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے جسمانی طور معذور افراد کو ابھی تک تنگ کرنا بند نہیں کیا۔ اس لئے جسمانی طور معذور افراد 26 دسمبر کو پریس کالونی سرینگر میں ایک زور دار احتجاج کریں گے ۔ صدر نے کہا کہ اب ہم حکومت کو 25دسمبر تک کا وقت دیتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے تمام مطالبات کو پُر کیا جائے بصورت دیگر جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے بینر تلے 26دسمبر کو سرینگر کی پریس کالونی میں زور دار احتجاج درج کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سات لاکھ جسمانی طور ناخیز افراد کے جایز مسئلے اور مطالبات تسلیم کر کے ان کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں اور محکمہ سوشل ویلفیئر کو پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی جسمانی طور ناخیز افراد کی طرف دھیان دے اور ان کو در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ کریں۔
Comments are closed.