
چلہ کلان کی آمد کے ساتھ ہی سردیوں نے اپنا زور دکھانا شروع کیا
سرینگر /20دسمبر / ٹی آئی نیوز
چلہ کلان کی آمد سے ایک دن قبل ہی وادی کشمیر میں شدید ٹھنڈ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام میں گزشتہ رات منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.