پلوامہ آئی ای ڈی بر آمدگی کا معاملہ ،08 افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش

سرینگر /13دسمبر /
جنوبی ضلع پلوامہ کے آرمولہ لیتر علاقے میں آئی ای ڈی دھماکہ کیس کے سلسلے میں پولیس نے 8 افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔سی این آئی کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آرمولہ لاسی پورہ علاقے میں آئی ای ڈی بر آمدگی کے معاملے میں پولیس نے ایک نجی عدالت میں 8ملزمان کے خلاف شارج شیٹ ڈائر کی ہے ۔ پولیس کے ماطبق 8 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 65/2022انڈر سیکشن 4/5دھماکہ خیز مواد ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن لیتر میں چارج شیٹ پیش کی۔پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال 16 جون کو پولیس پلوامہ کو اطلاع ملی تھی کہ پولیس اسٹیشن لتر کے علاقے میں ایک آئی ای ڈی نصب کیا گیا ہے جس کا مقصد پولیس اور سیکورٹی فورسز کو جانی نقصان پہنچانا ہے۔اس اطلاع کے بعد پلوامہ پولیس نے کارروائی کی۔ کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کر 15 کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم برآمد کیا جو پریشر ککر میں نصب تھا اور 02 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش، گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور البدر تنظیم سے وابستہ مزید 05 افراد کے نام بھی ظاہر کیے جو مذکورہ برآمد شدہ آئی ای ڈی کی خریداری/منتقلی میں سرگرم ملوث تھے۔ آئی ای ڈی کی بروقت بازیابی نے ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنا دیا ہے ۔ شواہد اکٹھے کیے جانے پر فوری جرم کے لیے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت قابل سزا جرم قائم کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیس کی تفتیش 08 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ کے طور پر اختتام پذیر ہوئی جس میں ایک غیر ملکی کارکن ہینڈلر بھی شامل ہے جس کا چیلنج قابل قانون عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

Comments are closed.