سرینگر لہہ شاہراہ پر چار روز بعد ایک طرفہ ٹریفک بحال

سرینگر /13دسمبر / ٹی آئی نیوز

برفباری کے بعد چار روز تک بند پڑی سرینگر لہہ شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے
محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 10دسمبر کو ہوئی برفباری کے بعد شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کردیا گیا تھا جس کے بعد تین روز تک مسلسل ٹریفک بند رہنے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت منگل کی صبح بحال کر دی گئی ہے

Comments are closed.