گلمرگ ، سونہ مرگ اور لہہ کے علاوہ پیر کی گلی کے مقام پر ہلکی برفباری ، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج

سرینگر /09دسمبر / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ کے علاوہ لداخ کے لیہہ میں ہلکی برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت کچھ حد تک بہتر ہو گیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آج شام سے 10 دسمبر ی صبحتک وادی کے میدانی علاقوں میں 2انچ اور بالائی علاقوں میں تقریباً 10 انچ تک ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ میں 0.6 سینٹی میٹر اور لیہہ میں 0.5 سینٹی میٹر برفباری ہوئی ہے۔ سونمرگ اور وادی کے کچھ بالائی علاقوں سے برفباری کی اطلاعات ہیں۔
اس کے علاوہ، محکمہ موسمیات کے اہلکار نے کہا کہ پہلگام میں 2.0 ملی میٹر بارش ہوئی
دریں اثنا،بادل چھائے رہنے سے رات کے درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.