جونیئر انجینئر پی ڈی ڈی بڈگام اشفاق احمد ڈار کے کام کی لوگوں نے کی سرہانہ

سرینگر08دسمبر

وسطی ضلع بڈگام کے عوام نے محکمہ پی ڈی ڈی کے جونیئر انجینئر بڈگام اشفاق احمد ڈار کے کام کی کافی سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ موصوف نے ہر وقت لوگوں کی خدمات کیلئے اپنے آپ کو وقف رکھا ہے اور محکمہ کے ورکشاپ میں کسی بھی کام کو لیکر اشفاق احمد ڈار پیش پیش رہتے ہیں جس سے ان کو آسانی ہوتی ہے ۔ لوگوں نے بتایا کہ موصوف محکمہ میں تعینات ایک ذہین اور قابل انجینئر ہے جو عوامی خدمات کو پہلی ترجیح دیکر انہیں اولین ترجیحات میں حل کرکے عوام کو راحت فراہم کرتے ہیں۔ مقامی آبادی کا کہنا تھا کہ موصوف ورکشاپ میں تعینات رہنے کے دوران خود کو صرف اور صرف عوامی خدمات کیلئے وقف رکھتے ہیں اور کسی بھی علاقہ سے عوامی وفد ان کے پاس جاکر اپنے مسائل کو حل کراتے ہیں اور موصوف بنا کسی لالچ اور جھجک کے عوامی خدمات کو سر انجام دیتے ہیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اشفاق احمد ڈار نے بڈگام پروجیکٹ ڈیوژن میں بھی بحیثیت جونیئر انجینئر رہ کر لوگوں کی خدمت کی جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ایسا قابل انجینئر محکمہ میں ایک اثاثہ ہے اور ایسے اثاثوں کی قدر کرنا ہمارے لئے باعث فخر کی بات ہونی چاہئے

Comments are closed.