جنوری 2023کے پہلے ہفتے میں کشمیر یونیورسٹی میں سرمائی تعطیلات کا امکان
سرینگر /08دسمبر /
شدید ٹھنڈ کے چلتے کشمیر یونیورسٹی میں جنوری 2023کے پہلے ہفتے سے سرمائی تعطیلات ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں جاری شدید سردی کی لہر کے چلتے کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے سرمائی تعطیل جنوری 2023کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرمائی تعطیلات کو لیکر یونیورسٹی حکام کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے تاہم ابھی تک مختلف شعبوں کی سربراہان کی میٹنگ منعقد نہیںہوئی ہے جس میں اس فیصلے کو حمتی شکل ملنے کا مکان ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک یونیورسٹی کے ڈین کے ساتھ میٹنگ نہیں کی ہے، لیکن چند ہفتوں میں ہم ان کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اس کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات تک کے بقیہ وقت میں کئی شعبہ جات کے امتحانات بھی ہونے والے ہیں۔ یونیورسٹی کے ایک عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ان امتحانات کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر چھٹیوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔
Comments are closed.