درگمولہ حلقہ میں ضلع ترقیاتی کونسل کی نشست پر آزاد امید وار ایڈوکیٹ آمینہ کی شاندار جیت
سرینگر /08دسمبر /
شمالی ضلع کپواڑہ کے درگمولہ علاقے میں ضلع ترقیاتی کونسل کی نشست پر نیشنل کانفرنس کی حمایت یافتہ آزاد امید وار ایڈوکیٹ آمنہ نے اپنے پیپلز کانفرنس کے حریف امیدوار کو نزدیکی مقابلے میں شکست دی ۔ تفصیلات کے مطابق کپواڑہ کے درگمولہ حلقہ کے ڈی ڈی سی انتخابات میں آزاد امیدوار ایڈوکیٹ آمنہ مجید نے جیت درج کر لی آزاد امید وار جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہیں نیشنل کانفرنس کی حمایت تھی نے پیپلز کانفرنس کی اپنی قریبی حریف امیدوار شبنم رحمان کے خلاف کل 3259 ووٹ حاصل کیے جنہوں نے 3220 ووٹ حاصل کئے اور اس طرح سے انہوں نے 39 ووٹوں سے جیت اپنے نام کر لی ۔ دوسری جانب اپنی پارٹی کی امیدوار حمیدہ بیگم نے 1474، بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار شکیلہ اختر نے 877، آئی این سی سے شبروز حسن نے 746، رفعت جان آزاد نے 612، رفیقہ بانو آزاد نے 123، حفیظہ بیگم آزاد نے 62، گلشن بیگم نے 4 اور آزاد امیدوار 4 نشستیں حاصل کیں۔ ووٹنگ کے دوران کل ملا کر 10675 ووٹوں پڑے تھے جن میں 240 کو کالعدم قرار دیا گیا ۔
Comments are closed.