وادی اور لداخ میں شدید سردیوں کا راج برقرار ، پہلگام منفی 5.6ڈگری سیلشس پر منجمند

سرینگر /07دسمبر
وادی کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے چلتے کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی اور پہلگام میں منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق مشہور سیاحتی مرکز پہلگام کشمیر میں سب سے سرد ترین علاقہ درج رہا جہاں رات کا درجہ حرارت منفی 5.6ڈگری سیلشس درج ہوا ۔
انہوں نے بتایا کہ سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.