سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے شعبہ صحافت میں نئے طلباءکیلئے تعارفی پروگرام منعقد

سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے شعبہ صحافت نے سوموار کو شعبہ میں داخل ہوئے نئے طلباءکیلئے ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا ۔ اس پروگرام میں جموں کشمیر بینک کے کارپوریٹ کمیونکیٹر سجاد بزاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ان کے ہمراہ ڈین اسکول آف میڈیا اسٹیڈیز پروفیسر شاہد رسول بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب کرتے ہوئے سجاد بزاز نے کہا کہ میڈیا لوگوں کے تاثر کو بدلنے کا بہت بڑا اثر رکھتا ہے جو مختلف کارپوریٹ گھرانوں کی مہموں سے ظاہر ہوتا ہے۔
اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈین پروفیسر شاہد رسول نے کہا کہ ”کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا“ اور کوئی بھی اپنے مفادات کے لیے وقف ہو کر اپنے خوابوں کو پورا کر سکتا ہے۔ پروفیسر شاہد نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا ایک بہت بڑا دائرہ کار شروع کر کے اپنے لیے آمدنی پیدا کرنے کے آلات کی مختلف شکلیں بنائیں۔

Comments are closed.