خشک موسمی صورتحال کے چلتے سردی کی شدید لہر جاری ، منفی 3.4 ڈگری سیلشس کے ساتھ سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ
سرینگر /05دسمبر / ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے چلتے ایک مرتبہ پھر سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی جس دوران
شبانہ درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سیلشس درج ہوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر ہ آفاق گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.2 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں پارہ منفی 1.4 ڈگری سیلسیس رہا جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح سے پہلگام میں بھی سب سے کم درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.