صبح و شام کے اوقات گہری دھند کے بیچ منفی 2.2ڈگری کے ساتھ سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ
سرینگر /29نومبر صبح اور شام کے اوقات گہری دھند کے بیچ وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے چلتے سرینگر میں ایک مرتبہ پھر منفی 2.2ڈگری کے ساتھ رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔مشہو ر سیاحتی مرکز پہلگام اور جنوبی ضلع شوپیان سب سے سرد ترین مقام رہے جہاں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 4.2اور منفی 3.9ڈگری درج کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی آئندہ کچھ دنوں تک موسم مجموعی طو ر پر خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اسی دورا ن شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
Comments are closed.