شوپیان میں سٹرک حادثہ ، پولیس اہلکار لقمہ اجل ، دو ددیگر شدید زخمی
شوپیان /27نومبر / ٹی آئی نیوز
جنوبی ضلع شوپیان کے کنی پورہ علاقے میں اتوار کی شام دیر گئے ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا
معلوم ہوا ہے کہ سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب کنی پورہ پل کے نزدیک ٹرک اور الٹو کار کے درمیانی ٹکر ہوئی جس میں ایس او جی کیمپ گاگران میں تعینات تین اہلکار شدید طور زخمی ہو گئے جس کے بعد ان کو علاج کیلئے ضلع اسپتال شوپیان منتقل کیا گیا جہاں ایک کانسٹبل مزمل احمد ڈار ساکنہ کروہ شوپیان زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔
جبکہ دو دیگر جن کا تعلق ریاسی اور جموں سے ہے وہ اسپتال میں زیر علاج ہے ۔
Comments are closed.