پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور 3 سابقہ ممبران اسمبلی کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کی نوٹس ارسال
سرینگر /27نومبر
پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی اور تین سابق ممبر ان اسمبلی کو جنوبی ضلع اننت ناگ کی ہاوسنگ کالونی میں واقع سرکاری کواٹر خالی کرنے کو کہا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ محبوبہ مفتی اور 3 دیگر سابق قانون سازوں کو ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کی ہدایت پر ایگزیکٹو مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) اننت ناگ کی جانب سے اس ضمن میں با ضابطہ طور پر نوٹس ارسال ہوئی ہے ۔
نوٹس جن کے نام ہے ان میں سرکاری کوارٹر نمبر 1، 4، 6 اور 7 میں رہائش پذیر بالترتیب سابق ایم ایل اے محمد الطاف وانی، سابق ایم ایل اے عبدالرحیم راتھر، سابق ایم ایل اے عبدالمجید بٹ اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی شامل ہے اور انہیں 24گھنٹوں کے اندر کواٹر خالی کرنے کو کہا گیاہے
Comments are closed.