منفی 2.1ڈگری کے ساتھ سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ، شوپیان منفی 3.7ڈگری پر منجمند
سرینگر /27نومبر
وادی میں شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے بیچ کشمیر میں درجہ حرارت کافی نیچا چلا گیا جبکہ سرینگر میں ایک مرتبہ پھر منفی 2.1ڈگری کے ساتھ رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔
مشہو ر سیاحتی مرکز پہلگام اور جنوبی ضلع شوپیان سب سے سرد ترین مقام رہے جہاں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 3.4اور منفی 3.7ڈگری درج کیا گیا
ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی آئندہ کچھ دنوں تک موسم مجموعی طو ر پر خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اسی دورا ن شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
Comments are closed.