مینڈھر جنگلات میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ، جموں پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

سرینگر /26نومبر / ٹی آئی نیوز

پونچھ کے مینڈھر جنگلات میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک طویل جنگجو مخالف آپریشن کے بیچ ایک مرتبہ پھر جموں پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ گھنے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے اندیشے پر فوج نے کئی دن پہلے جنگجو مخالف آپریشن شروع کر دیا تھا جو فی الحال جاری ہے ۔
جنگجو مخالف آپریشن کے چلتے ایک مرتبہ پھر جموں پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے

Comments are closed.