5دسمبر سے تین مراحلہ میں اول سے بارہویں جماعت تک سرمائی تعطیلات پر محکمہ تعلیم متفق ، باضابطہ حکمنامہ جلد متوقع
سرینگر/25نومبر/
محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کی تجویز رکھنے کے بعد محکمہ تعلیم نے کشمیر اور جموں صوبے میں 5 دسمبر سے 19 دسمبر تک مرحلہ وار بنیادوں پر سکولوں کو بند رکھنے کا من بنایا لیا ہے اور اس ضمن میں با ضابطہ طور پر حکمنامہ جلد ہی جاری کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے وادی میں سردی کے چلتے 5دسمبر سے مرحلہ وار بنیادوں پر اسکولوں میں سرمائی تعطیل کی تجویز پیش کی تھی جس کے بعد محکمہ کے اس تجویر پر انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں 05دسمبر سے مرحلہ وار موسم سرما کی تعطیلات کیلئے اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کرنا مناسب سمجھا گیا ہے ۔محکمہ تعلیم کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ 5ویں جماعت تک پرائمری سطح کی کلاسوں کیلئے سرمائی تعطیل کا اعلان 05دسمبر کو کیا جائے گا جبکہ چھٹی سے 8ویں جماعت کیلئے 12دسمبر اور نویں سے 12جماعت تک کیلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان 19دسمبر سے کیا جائے گا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک دن پہلے ہی ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے حکومت کو تجویز پیش کی تھی کہ موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان یکم سے 10دسمبر کے درمیان مرحلہ وار طریقوں سے کیا جائے ۔
Comments are closed.