شبانہ سردیوں کا زور ، سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج ، آئندہ دنوں سردیوں میں مزید اضافہ کا امکان

سرینگر /23نومبر

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے چلتے سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی اور منگل اور بدھ کی رات رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں رواں ماہ کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔جس دوران سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔
وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں میں پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو رواں ماہ کی سرد ترین رات ثابت ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.