کٹھوعہ میں بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی اور بھابی کا سنسنی خیز قتل

جموں/22نومبر
جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے لاڈو چیک علاقے میں اراضی تنازعے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابی کا قتل کیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے ملزم کو حراست میں لیا۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ضلع کٹھوعہ کے لاڈو چیک گاوں میں ا±س وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی اور بھابی کا بے رحمی سے قتل کیا۔معلوم ہوا ہے کہ اراضی تنازعے پر دو بھائیوں کے درمیان تو تو میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ بڑے بھائی نے تیز دھار والے ہتھیار سے اپنے چھوٹے بھائی پر پہلے وار کیا اور پھر ا±س کے بعد جب بھابی وہاں پر پہنچی تو ا±س کو بھی دے مارا جس وجہ سے دونوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔عین شاہدین کے مطابق میاں بیوی کو قتل کرنے کی خبر پھیلتے ہی پولیس کو آگاہ کیا گیا۔ایڈیشنل ایس پی کی سربراہی میں پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور میاں بیوی کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے کر ا±س کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔متوفی چھوٹے بھائی کی شناخت نریش کے بطور ہوئی ہے۔یو این آئی

Comments are closed.