خشک موسم کے چلتے شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی ، رواں ماہ کے آخر تک موسمی تبدیلی میں امکان نہیں / محکمہ موسمیات

سرینگر/22نومبر

وادی کشمیر میں خشک موسم کے باعث ٹھنڈ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سرینگر اور کوکرناگ میں درجہ حرارت صفر سے نیچے رہا۔ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا جبکہ گلمرگ منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک ٹنل کے آ ر پار خشک موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ سردیوں میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے 24 کے لیے بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔

Comments are closed.