وزیر اعظم مودی نے 71ہزار نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں تقرری نامے تقسیم کریں گے

سرینگر /21نومبر /
روزگار میلے کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی 22 نومبر کو ویڈیو کانفرنسنگ نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کو تقریباً 71 ہزار تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے 71ہزار نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم تقرری پانے والے ان امیدواروں سے خطاب بھی کریں گے۔روزگار میلا، روزگارپیدا کرنے کے مواقع کو اعلی ترجیح دینے کے سلسلے میں وزیر اعظم کے عزم کو پورا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔توقع ہے کہ روزگار میلا مزید روزگار پیدا کرنے کے سلسلے میں ایک کارگر وسیلے کے طور پر کام کرےگا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے انہیں با معنی مواقع فراہم کرےگا جس سے وہ براہ راست قومی ترقی میں شرکت کرسکیں گے۔اس سلے پہلے اکتوبر میں روزگار میلے کے تحت 75 ہزار نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کو تقرری نامے سونپے گئے تھے۔نئےتقرری پانے والوں کو تقرری ناموں کی فیزیکل کاپیز گجرات اور ہماچل پردیش کو چھوڑ کر ملک بھر کے 45 مقامات پر سونپی جائے گی۔اس سے پہلے بھرتی کی گئی پوسٹوں کے زمروں کے علاوہ اساتذہ ،لیکچرارز ، نرسز ، نرسنگھ آفیسرس،ڈاکٹر حضرات ،دوا ساز ،ریڈیو گرافر اور دیگر تکنیکی اور نیم طبی پوسٹ اسامیوں کو بھی پ±ر کیا جارہا ہے۔مختلف سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز میں وزارتی داخلہ کی جانب سے پوسٹوں کی ایک بڑی خاطر خواہ تعدا د بھی پ±ر کی جارہی ہے۔وزیر اعظم کرم یوگی پرارمبھ موڈیول کا بھی آغاز کریں گے۔ یہ موڈیولس مختلف سرکاری محکموں میں نئے تقرر پانے والے سبھی امیدواروں کے لئے ایک آن لائن آریئنٹیشن کورس ہے۔اس میں سرکاری ملازمین کام کی جگہ کے آداب ، طور طریقے اور یکجہتی کے لئے ضابطہ اخلاق شامل ہوگا۔اس کے علاوہ انسانی وسائل کی پالیسیاں اور دیگر فوائد اور بھتے بھی شامل ہوں گئے ۔ انہیں پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونے اور نئے رولس میں آسانی سے منتقل ہونے میں مدد کریں گے۔

Comments are closed.