عوامی شرکت حکمرانی میں کارکردگی ، شفافیت اور سماجی اِنصاف کو فروغ دیتی ہے / لیفٹنٹ گورنر
جموں/20نومبر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ماہانہ پروگرام ” عوام کی آواز“ میں حال ہی میں اِختتام پذیر ” بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم“ پروگرام کی کامیابیوں ، زراعت اور اِس سے منسلک شعبوں میں اِصلاحات اور جموںوکشمیر کے نوجوان باصلاحیت کاروباری اَفراد کی متاثر کن داستانیں شیئر کیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عوامی شرکت حکمرانی میں کارکردگی ، شفافیت اور سماجی اِنصاف کو فروغ دیتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ’بیک ٹو وِلیج “ دیہی طبقے کو بااختیار بنانے اور ہمہ گیر ترقی کے لئے شراکت داری کو مضبوط بنانے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بیک ٹو وِلیج سے ہماری کوشش ہے کہ دیہی ترقی اور پنچایتوں کا ایک منصوبہ بند اور جامع ماڈل تیار کیا جائے تاکہ اتما نر بھر جموںوکشمیر کے نظریہ¿ کو پورا کیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ” بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم “ کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترقیاتی کوششوں کو نچلی سطح تک لے جانے میں ہر فرد کا اہم کردار ہے اور اِس برس ”بیک ٹو ولیج مرحلہ چہارم “پروگرام میں عوام الناس کی بے مثال شرکت نے اِنتظامیہ کو 21 محکموں کے 54 ڈیلیور ایبلز کی کامیابی سے پورا کرنے کے قابل بنایا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ تقریباً 96,000 ہیلتھ گولڈ کارڈ 49,526 کنبوں کو صحت تحفظ فوائد فراہم کرنے کے لئے جاری کئے گئے ۔جن ابھیان کے تحت 5,914 کسان کریڈٹ کارڈ جار ی کئے گئے تھے اور اَب جموںوکشمیر یوٹی میں کسان کریڈٹ کارڈ رکھنے والوں کی کُل تعداد 12لاکھ 84 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔277 نئی کوآپریٹیو سوسائٹیاں رجسٹر کی گئیں اور 31,578 کوآپریٹیو ممبران کو تربیت فراہم کی گئی ۔ مالکان زمین کو بااِختیار بنانے کے لئے شروع کئے گئے ” آپ کی زمین آپکی نگرانی “ پورٹل تک تقریباً 9 لاکھ لوگوں نے رَسائی حاصل کی اورزائد اَز 7لاکھ زمین کے پاس بُک تقسیم کئے گئے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ” بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران ایک اہم کام سکول چھوڑنے والے بچوں کی شناخت اور دوبارہ اِندراج کرنا تھا۔ زائد اَز 40,000 بچوں کی شناخت کر کے ان کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا گیا ہے ۔ دیو یانگجن کو تمام سہولیات تک بلا تعطل رَسائی کو یقینی بنانے کے لئے 211 کیمپ لگائے گئے اور 3,205 سینئر سٹیزن کلب قائم کئے گئے ہیں۔” میرا سکول میرا فخر“ پرگرام کے تحت زائد اَز ایک لاکھ طلباءنے سوچھ ابھیان میں حصہ لیا اور محکمہ سماجی بہبود نے مختلف فلاحی سکیموں کے تحت رہ جانے والے اِستفادہ کنند گان کو شامل کیا۔ ہم نے جن ابھیان کے تحت اِنسانی اِنٹرفیس کو ختم کرنے کے لئے آئی ٹی اقدام پر زور دیا ہے اور شہریوں کو تمام پنچایتوں میں 225 آن لائن خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
تحریک لیں۔
اُنہوں نے کہا کہ نئے چیلنجوں کا سامنا کرنے کا عزم ، جذبہ اور خود اعتمادی خوابوں اور زندگی کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے اہم ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حناپرے کا کاروباری سفر اُبھرتے ہوئے کاروباری اَفرادکے لئے تحریک ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نگروٹہ سے تعلق رکھنے والی سیمادیوی خواتین کو بااِختیار بنانے کی مظہر ہےں۔ جموںوکشمیر کی پہلی اِی ۔ رکشا ڈرائیو ر سیمادیوی دوسروں کے لئے مثالیں قائم کر رہی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ردھیما اروڈہ جموں وکشمیر کے سب سے زیادہ ہونہار نوجوان کاروباریوں میں سے ایک ہیں ۔ردھیما اروڑہ نے جذبے ، حوصلہ ، جدت اور آسانی کے ساتھ اَپنا سٹارٹ اَپ بنایا ہے جو لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لارہا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وہ ہندوستان میں نوجوان کاروباریوں کے لئے ایک حقیقی تحریک ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر کے سمیع اللہ کا بھی تذکر ہ کیا جس نے گھر گھر ڈلیوری سٹارٹ اَپ شروع کیا ہے اور جموں وکشمیر سے دیگر رِیاستوں اور ممالک میں مصنوعات کی فراہمی شروع کی ہے اور تقریبا ً1200 ایم ایس ایم ایز کے ساتھ کا م کر رہا ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم جموںوکشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ایک ساز گار ماحول پیدا کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ہمارے نوجوانوں کو ان کی خواہشات کو پورا کرنے اور کاروبار ی منصوبوں میں تبدیل کرنے کے لئے تمام وسائل اور ضروری ہینڈ ہولڈنگ فراہم کی جارہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے بانڈی پورہ کے مدثر نذیر وانی کشتواڑ سے دِلشاد متو ، پلوامہ کی صائمہ زرگر ، جموں سے رتن پربھا اور وِجے شرما اور کٹھوعہ کے ہرجوت سنگھ سے پنچایتوں کے پنشن سے فائدہ اُٹھانے والوں کے لئے آن لائن ڈیش بورڈ ،پالیسیوں اور فارمیسیوں میں اِصلاحات، سکولوں میں مڈے میل ،شناخت شدہ سیاحتی مقامات کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے محکمہ سیاحت میں ایک ریسورس سینٹر بنانے اور کشمیر مائیگرنٹ پورٹل پر موصول ہونےو الی درخواستوں پر فیلڈ اَفسران سے پندرہ روزہ سٹیٹس رپورٹ طلب کرنے سے متعلق تجاویز بھی شیئر کیں ۔
Comments are closed.