کرناہ میں رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران اسلحہ وگولہ بارود برآمد/پولیس

سرینگر/20 نومبر
پولیس نے سری نگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں تین ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر پولیس ، 2آر آر نے سری نگر کے مضافاتی علاقے شالہ ٹینگ میں تین ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔انہوں نے کہاکہ گرفتار ملی ٹینٹوں کے قبضے سے 3 اے کے رائفلیں، دو پستول، نو میگزین،اور 200 گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ادھر جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے پنج ترن کرناہ علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور آرمی نے درمیانی شب کرناہ کے پنج ترن گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے رفاقت حسین شاہ ولد سعید اکبر شاہ کے مکان کی تلاشی لی جس دوران وہاں سے ایک پستول، دوپستول میگزین، سولہ گولیوں کے راونڈ، دو ہینڈ گرینیڈ ، دو ڈٹونیٹر اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

Comments are closed.