لولاب میں بھیانک آتشزدگی کے دوران دو کمسن بھائی جھلس جانے از جان
سرینگر/20 نومبر
جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے دیور لولاب علاقے میں درمیانی شب آگ کی ایک واردات کے دوران تین رہائشی مکانات خاکستر ہوئے جبکہ اس دوران دو کمسن بھائی آگ کی لپٹوں میں پھنس کر رہ گئے جس دوران دونوں جھلس جانے سے از جان ہوئے۔اطلاعات کے مطابق دیور لولاب کے ککاڈ پتی گاوں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب محمد اکبر خان ولد عبدالعزیز خا ن کے مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید دو مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، فائر اینڈ ایمرجنسی اورمقامی لوگوں نے فوری طورپر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی علاقے میں آگ نمودار ہوئی تو اس دوران دو کمسن بچے رہائشی مکان میں پھنس کر رہ گئے اگر چہ ا±نہیں بچانے کی خاطر سخت کوشش کی گئی تاہم آگ کی تپش کے باعث دونوں جھلس کر برسر موقع ہی از جان ہوئے۔کمسن بھائیوں کی شناخت 6 سالہ عامر احمد خان اور 3 سالہ سبزار احمد خان پسران محمد اکبر خان کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
Comments are closed.