عالی مسجد سرینگر کے قریب المناک سڑک حادثہ ، موٹر سائیکل سوار اور معمر شہر ی لقمہ اجل
سرینگر /20نومبر
سرینگر کے عالی مسجد علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور راہ گیر لقمہ اجل بن گیا
بتایا جاتا ہے کہ سنیچروار کی شام دیر گئے علاقے میں اس وقت سڑک حادثہ پیش آیا جب
ایک موٹر سائیکل سوار جس کی شناخت شوکت احمد خان ساکن ٹینگ پورہ کے بطورہوئی نے ایک پیدل چل رہے معمر شہری غلام نبی کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔
دونوں کو اگرچہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے
Comments are closed.