سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال

سرینگر /20نومبر

تازہ برفباری کے بعد بند پڑی سرینگر لہہ شاہرا ہ کو قابل آمد رفت بنا کر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ”سڑک سے برف ہٹانے کے بعد، سونمرگ سے ایس ایس جی روڈ پر کرگل کی طرف ٹریفک کو چھوڑ دیا گیا ہے۔“اس سے پہلے اس میں کہا گیا تھا”جموں سرینگر شاہراہ ، مغل روڈ پر ٹریفک رواں دواںہے۔ البتہ تازہ برف باری کے پیش نظر ایس ایس جی روڈ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.