بجبہاڑہ میں جھڑپ کے دورا ن غیرریاستی مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث ہائی بریڈ ملی ٹنٹ ہلاک / پولیس

سرینگر /20نومبر
پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ملی ٹنٹوں کے ساتھ جھڑپ میں غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت میںملوث لشکر طیبہ کا معاون ساتھی مارا گیا ۔
کشمیر زون پولیس نے ٹویٹس میں لکھا ”ہائی بریڈ ملی ٹنٹ سجاد تانترے ساکنہ کولگام کی نشاندہی پر جب تلاشی پارٹی جنگجوﺅں کے ٹھکانے کی طرف پہنچی تو عسکریت پسندوں نے گولی چلائی جس میں ایک سجاد تانترے،جو جنگجوﺅں کے ٹھکانے کی شناخت کے لیے سرچ پارٹی کے ساتھ تھا گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق انہیں زخمی حالت میں سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔
ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے لکھا”تحقیقات کے دوران ہائبرڈ عسکریت پسند سجاد تانترے، جو پہلے لشکر طیبہ کا عسکریت پسند ساتھی تھا اور پی ایس اے کے بعد رہا ہوا تھا، اس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اننت ناگ کے رکھ مومن بیجبہاڑہ علاقے میں دو بیرونی مزدوروں پر حملہ کیا تھا۔ جس سے دو مزدور شدید زخمی ہو گئے۔بعد میں ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔

Comments are closed.