مژھل سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آکر 3فوجی اہلکار ہلاک / پولیس

کپواڑہ / 18نومبر

پولیس کا کہنا ہے کہ کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آکر تین فوجی اہلکار لقمہ اجل بن گئے
پولیس کے مطابق فوج کے 56آر آر سے وابستہ پیٹرولنگ پارٹی اچانک برفانی تودے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار برف کے نیچے دب گئے اور ان کی موت واقع ہوئی
انہوں نے بتایا کہ تینوں فوجی اہلکاروں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ہے

Comments are closed.