راجوری میں 22 سالہ نوجوان کی لاش پرا سرار حالت میں برآمد

جموں/ 18نومبر
جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرا علاقے میں جمعے کے روز ایک 22 سالہ نوجوان کی لاش پ±ر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز نوشہرا میں مقامی لوگوں نے 22 سالہ نوجوان کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے۔متوفی کی شناخت وشال کمار ولد بالستار مہاتو ساکن سیوان ضلع بہار حال نوشہرا راجوری کے بطور ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے جس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ ا±س کا قتل کیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوع کے نزدیک آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

Comments are closed.