شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ، رواں ہفتے کے آخر میں بارشوں اور برفباری کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر /18نومبر / ٹی آئی نیوز
خشک موسمی صورتحال کے چلتے کشمیر اور لداخ کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے
ادھر محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں پچھلی رات کو منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
Comments are closed.