مغل روڑ پر چار روز بعد ٹریفک کی آمد رفت بحال

سرینگر /17نومبر / ٹی آئی نیوز
برفباری کے بعد چار دنوں تک بند رہنے کے بعد تاریخی مغل شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی ہے ۔
ٹریفک حکام کے مطابق پونچھ اور راجوری کے اضلاع کو شوپیان سے جوڑنے والی تاریخی مغل سڑک کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا
حکام نے بتایا کہ سڑک پر برف صاف کرنے کا کام مکمل ہونے کے بعد گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔ پیر کی گلی میں تازہ برف باری کے بعد سڑک گزشتہ تقریباً چار دنوں سے بند تھی۔

Comments are closed.