شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ،گلمرگ میں منفی 3.6 ڈگری جبکہ پہلگام میں منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سرینگر /17نومبر / ٹی آئی نیوز

ٹنل کے آر پار مجموعی طور پر خشک موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے جس دوران گلمرگ میں منفی 3.6 ڈگری جبکہ پہلگام میں منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے دراس میں، سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام، کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا۔

Comments are closed.