پٹن میں آتشزدگی کی ہولناک واردات ہوٹل اور دکان کو نقصان
سرینگر/16 نومبر
شمالی ضلع بارہ مولہ کے ہر ترتھ سنگھ پورہ پٹن علاقے میں شبانہ آگ کی واردات میں ایک ہوٹل اور کریانہ سٹور خاکستر ہو گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب سنگھ پورہ پٹن کے ہر ترتھ علاقے میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً ہوٹل عمارت اور دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ گیس سلنڈر پھٹ جانے سے آگ نے بھیانک رخ اختیار کیا تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔آتشزدگی کی اس واردات میں معشوق احمد خان ولد مشتاق احمد خان کا ہوٹل اور مشتاق احمد خان ولد عبدالرشید خان کا کریانہ سٹور خاکستر ہوا ہے۔دریں اثنا آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے
Comments are closed.