شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ، دراس منفی 13ڈگری پر منجمند ، گلمرگ میں منفی 3.6ڈگری درج

سرینگر /16نومبر / ٹی آئی نیوز

خشک موسم کے چلتے شبانہ درجہ حرارت میں کمی ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ مشہور سیاحتی مرکز گلمرگ اور پہلگام میں رات کا درجہ حرارت کافی نیچے گرنے کے ساتھ ساتھ دراس میں شبانہ درجہ حرارت منفی 13ڈگری سیلشس درج ہوا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر پارہ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 11.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا

Comments are closed.