پنجگام اونتی پورہ میں سر پنچ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

سرینگر /15نومبر / ٹی آئی نیوز

اینٹی کورپشن بیورو نے اونتی پورہ کے پنجگام علاقے میں سرپنچ کو 5ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا
بیان کے مطابق غلام محمد ڈار ولد اسداللہ ڈار ساکنہ پنجگام اونتی پورہ سرپنچ حلقہ پنجگام نریگا اسکیم کے تحت درج مزدوروں کو ایک کاغذ پر دستخط کرنے کیلئے ایک شخص سے پانچ ہزار روپے کی رشوت کا تقاضہ کر رہا تھا جس کے بعد انہوں نے اے سی بی میں شکایت درج کی
بیان کے مطابق شکایت ملنے کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے سرپنچ مذکورہ کو رنگے ہاتھوں 5ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتارکر لیا
معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے

Comments are closed.