ٹنل کے آر پار خشک موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی درج کی گئی

گلمرگ میں منفی 4.6 ڈگری سینٹی ،پہلگام میں منفی 3.4 ڈگری جبکہ دراس میں منفی 15ڈگری سیلشس درج

سرینگر /15نومبر /
ٹنل کے آر پار خشک موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی درج کی گئی ہے ۔ شہر ہ آفاق گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پہلگام میں منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دن میں دھوپ نکالنے کے باعث وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے ۔ادھر شبانہ سردیوں میں اضافہ کے باعث اہلیان وادی کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ رات کے دوران گرم آلات کا استعمال بھی شروع ہو گیا ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 18نومبر تک موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میںدن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث شبانہ سردیوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ دن میں ہلکی دھوپ کے باعث جہاں دن کا درجہ حرارت کچھ تک بہتر ریکارڈ کیا جاتا ہے تاہم رات کے دوران شدید سردی کی لہر کے باعث لوگوںکو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلمرگ میں 5 سینٹی میٹر اور لیہہ میں 1.2 سینٹی میٹر تازہ برف باری ہوئی ہے۔درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں گزشتہ رات 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری درج کیا گیا جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح سے جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ لداخ کے کرگل علاقے میںپارہ منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ لیہہ میں منفی 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور دراس، سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام، کم از کم منفی 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس بیچ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ وادی کشمیر میں 19نومبر سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 18 نومبر کی شام تک موسم میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے اور زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 اور 19نومبر کو ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

Comments are closed.