ہند وارہ میں نقب زنی کا معاملہ حل ، 03نقب زن گرفتار ، چوری شدہ مال بھی بر آمد
سرینگر/11نومبر// ہندوارہ پولےس نے نقب زنی کا اےک کےس حل کرکے اس مےں ملوث تےن افرا دکو گرفتارکےا اور ان کے قبضے سے کافی تعداد مےں مال مسروقہ برآمد کرکے ضبط کی۔
مورخہ دس نومبرکوتھانہ پولےس ہندواڑہ مےں فارسےٹ رےنج آفس ہنداڑہ کی جانب اےک تحرےری درخواست موصول ہوئی جس مےں اظار کےاگےا کہ نامعلوم نقب زنوں نے مذکورہ فارےسٹ رےنج آفےس مےں نقب زنی کرکے الیکٹرانک گیجٹس اور دیگر ضروری آلات کی چوری کی ہے ۔ درخواست موصول ہونے پر تھانہ پولےس ہندواڑہ نے اس سلسلے مےں کےس زےر ایف آئی آر نمبر 295/2022 ،درج کےا ہے
ہندواڑہ پولےس نے ایس ایچ او ہندواڑہ کی قیادت میں ایک اسپےشل تفتےشی ٹےم تشکےل دےا گےا۔ تفتیش کے دوران سامنے آنے والی گواہوں کے بیانات اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر جرم میں ملوث 03 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی شناخت امجد شیخ ولد عبدلمجدشےخ ،ارشاد احمد شیخولد ثناءاللہ شیخ ساکناںشیخ کالونی بگٹ پورہ ہندواڑہ اور ہلال احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن شےر کالونی سوپورکے بطو رہوئی ہے۔
ان کے انکشاف پرپولےس نے ان کے قبضے سے چوری شدہ اشیاء۔ ایل سی ڈی، 2. گراس کٹر، 3. گیس سلنڈر، 4. انورٹر بیٹری، 5. پرنٹر، 6. بلور ہیٹر، 7. فوٹو سٹیٹ مشین برآمد کرکے ضبط کی۔البتہ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے
Comments are closed.