خشک موسم کی پیشنگوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی ، پہلگام میں منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈدرج

شوپیان /11نومبر / ٹی آئی نیوز
اگلے 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کے بیچ جموں و کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں رات کا درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے کم سے کم 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.