کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کی بھرتی اور فنڈنگ ماڈیول کا پردہ فاش ، 6افراد گرفتار / پولیس

سرینگر /10نومبر/ ٹی آئی نیوز
پولیس نے سرحدی ضلع کپواڑہ میں تحریک المجاہدین کے عسکریت پسندوں کی بھرتی اور فنڈنگ ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق فوج کے 21 اور 47 آر آر کے ساتھ مل کر کپواڑہ ضلع کے چیرکوٹ علاقے کے بلال احمد ڈار نامی ایک شخص کی گرفتاری عمل میںلائی گئی جس کے بعد تفتیش کے دوران انہوں نے عسکریت پسندوں کی فنڈنگ اور بھرتی کے ماڈیول کا پردہ فاش کیا۔
پولیس کے مطابق
فوج اور کپواڑہ پولیس نے کپواڑہ کے نٹنسہ اور لولاب کے علاقوں میں مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا جبکہ گرفتار شدہ شخص نے انکشاف کیا کہ وہ شمالی کشمیر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے پانچ دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر ایک فرضی این جی او ”اصلاح فلاحی ریلیف ٹرسٹ“
کی آڑ میں ایک (عسکریت پسند) فنڈنگ کا گروہ چلا رہا تھا ۔
جس دوران وہ مختلف دیہاتوں میں اجتماعات کے ذریعے فنڈنگ سرگرمیوں کو مربوط کرنے اور بھرتیوں میں مدد کرنے میں سرگرم عمل تھا
ترجمان نے کہا کہ بلال نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی ظاہر کیے جن میں کچلو، لنگیٹ سے واحد احمد بٹ اور سنگھ پورہ، بارہمولہ کے جاوید احمد نجار اور تین افراد مشتاق احمد نجار ساکن براٹھ سوپور اور بشیر احمد میر شامل ہیں۔

Comments are closed.