جعلی انجینئر بن کر جموں کے شہری کے ساتھ دھوکہ دہی :کرائم برانچ کشمیر نے ملزم کیخلاف چارج شیٹ دائر کر دی

سرینگر /10نومبر/ ٹی آئی نیوز

کرائم برانچ کشمیر کی اکنامک آفینس ونگ نے دھوکہ دہی کے ساتھ جموں میں عمارت کی تعمیر اور دیگر رسمی کاموں کیلئے اجازت نامہ کی فراہمی کیلئے بھاری رقم وصول کرنے کے الزام میں ایک ملزم کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سی بی کے کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے الزام لگایا گیا تھا کہ راجندر پنڈتا نامی ایک شخص نے جعلی انجینئر بن کر انہیں جموں میں اپنی زمین پر تعمیر کیلئے جموں میونسپل کارپوریشن سے عمارت کی اجازت دینے کے بہانے بھاری رقم ادا کرنے پر آمادہ کرکے بے ایمانی اور دھوکہ دہی سے اسے دھوکہ دیا۔ جس کے بعد فوری طور پر کیس درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی
تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ پنڈتا نے خود کو سول انجینئر کے طور پر پیش کرکے دھوکہ دہی اور بے ایمانی کے ساتھ شکایت کنندہ کو عمارت کی اجازت فراہم کرنے اور دیگر رسمی کارروائیوں کو انجام دینے کیلئے بھاری رقم ادا کرنے پر آمادہ کیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ۔

Comments are closed.